چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ 2 کا اجلاس

492

کراچی: چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ تعلیم، صحت، بلدیات، پولیس، جیل خانہ جات، سمیت مختلف محکموں کے 587 افسران کو ترقیاں دی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس میں محکمہ کالیج ایجوکیشن میں 266 لیکچرار کو ایسوسیئیٹ پروفیسر گریڈ 19 کے عہدوں پر ترقیاں دینے کی منظوری دی گئی۔

محکمہ پولیس میں 10 افسران کو ایس پی اور 7 افسران کو ای آئی جی پی لیگل اور 1 ای آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن گریڈ 18 کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی۔

محکمہ صحت میں 259 ڈاکٹروں کو سینیئر میڈیکل آفیسر گریڈ 19 کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی۔محکمہ بلدیات میں 15 افسران کو ایڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ 19 کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی۔

محکمہ لائیو اسٹاک و فشریز میں 5 افسران کو ڈائریکٹر فشریز گریڈ 19 میں ترقیاں دی گئی۔محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 12 افسران کو سپرٹینڈنٹ انجینیئر گریڈ 19 کے عہدوں پر ترقیاں دی گئی۔