کوئٹہ :کورونا کی وجہ سبزی مہنگی فروخت ہونے لگی

796

کوئٹہ : کورونا کے باعث سبزیوں کی سپلائی میں کمی جس کی وجہ سے 20سے 30فیصد سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاں مہنگی سبزی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں وہیں دوسری جانب پرائس کنٹرول کمیٹی بھی منظر عام سے غائب ہے، گوبی اور کدو جیسی سبزی بھی 60روپے کلو ملنے لگی، بھنڈی ،توری سو روپے کلو ،لہسن 3سواور ادرک 6سوروپے کلوفروخت کیا جارہاہے۔

ٹماٹر اورپیاز کی قیمتیں بھی آسما ن سے باتیں کررہی ہیں،سبزی فروشوں کا کہنا تھا کہ جہاں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا ہے تو وہیں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث  سبزی کی سپلائی میں بھی کمی ہوگئی ہے ، جس کی وجہ سے مہنگی سبزی فروخت کی جارہی ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔