روسی جنگی جہاز نے امریکی بحری بیڑے کا راستہ روک دیا

392

بحریہ جاپان میں ایک روسی جنگی جہاز نے اپنی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی بحری بیڑے کو روک دیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق بحر الکاہل کے فلیٹ ایڈمرل وینوگراڈوف کے اینٹی سب میرین جہاز نے امریکی بحریہ کے جہاز مکین کو روک دیا جو خلیج پیٹر میں روسی سرحد کی خلاف ورزی کررہا تھا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز علی الصبح بحریہ جاپان میں واقع ‘پیٹر دی گریٹ گلف’ میں پیش آیا۔

روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ روس کے اینٹی سب میرین ڈسٹرائر کی جانب سے متنبہ کرنے کے بعد امریکی بحری بیڑے نے راستہ بدل لیا۔