ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین کا ڈی چوک پر دھرنا

356

ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین نے ڈی چوک پر دھرنا شروع کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ریڈیو پاکستان کے برطرف ملازمین نے ڈی چوک کی طرف مارچ شروع کردیا جب کہ اسلام آباد پولیس ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک رہی ہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ 1200 سے زائد ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ ایک ماہ سے مطالبات اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکومت کوئی فیصلہ نہیں کررہی۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر برطرف ملازمین کو بحال نہ کیا گیا تو وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے۔