بیگم شمیم اختر کی وفات پر ن لیگ سیاست سے باز رہے. شبلی فراز

591

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ کہ بیگم شمیم اختر کی نمازِ جنازہ میں نواز شریف،اسحاق ڈار،حسن اور حسین نواز کی شرکت پر حکومت کی جانب سے کوئی قدغن نہیں ہے.وہ پاکستان آئیں اور جنازے میں شریک ہوکر ثوابِ دارین حاصل کریں .ن لیگ ریاستی جبر کا پروپیگنڈہ کرکے ایسے موقع پر سیاست کر رہی ہے،یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ لوگ کسے بیوقوف بنا رہے ہیں.

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف اور ان کے صاحبزادے  نماز جنازہ میں شریک نہیں ہوسکیں گے گزشتہ دنوں مریم نواز کی جانب سے بھی ٹوئیٹر پیغام میں کہا گیا تھا کہ موجودہ حکومت سے کسی بھی قسم کی انسانی ہمدردی کی توقع نہیں کی جاسکتی انہوں نے بھی نواز شریف کو پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا تھا.

یاد رہے کے نواز شریف کی والدہ کا دو روز قبل لندن میں انتقال ہوگیا تھا وہ رواں سال فروری سے ہی خرابی صحت کے باعث لندن میں زیرِ علاج تھیں،اطلاعات ہیں کے ان کی میت کو رواں ہفتے پاکستان لایا جایا گا جہاں نماز جنازہ  کی ادائیگی کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا  جائے گا.