اسرائیلی طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

422

جنوبی اسرائیل میں کبوبٹز مشمار ہنگیو کے قریب ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں بیٹھے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی نیوز ایجنسی کے مطابق جنوبی اسرائیل میں طیارے گرنے اور آگ لگنے سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ اسرائیلی شہر راحت کے قریب پیش آیا۔

طیارہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم طبی امداد کا عملہ جب وہاں پہنچا تو طیارے میں آگ لگی ہوئی تھی اور طیارے میں ابھی بھی دو افراد بے ہوش تھے۔

ابتدائی طور پر طیارے میں موجود بے ہوش افراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی تاہم موقع پر موجود طبی عملے کی جانب سے کیے گئے معائنے کے بعد دونوں افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔