سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگردوں کا سرغنہ ہلاک

426

راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کر کے دہشت گردوں کے سرغنہ کو ہلاک کردیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات پر آپریشن  کیا ، جس میں دہشت گردوں کے سرغنہ زبیر اور عزیزالرحمان عرف فدا ہلاک ہوگئے،کارروائیوں کے دوران 19 نومبرکو دہشت گردوں کا سرغنہ خلیل بھی کارروائی کے دوران ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ  سیکیورٹی فورسزنے باجوڑمیں خلیل کے ٹھکانے پرکارروائی کی تھی، خلیل بھتہ خوری اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا،دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشتگرد زبیر باجوڑ اورملحقہ علاقوں میں آپریشنل کمانڈرتھا، عزیزالرحمان کی بیوی کراچی میں ویمن ونگ کی نگران تھی، عزیز الرحمان کی بیوی کو گرفتار کر کے پولیس کےحوالےکردیاگیا۔