سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ، ڈالر بھی سستا

543

کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر میں 51 ڈالرکی کمی کے بعد ملک میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 350 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 15 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر  51 ڈالر کم ہوکر 1815 ڈالر ہے۔

ڈالر کی قدر میں کمی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 96 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 161.05 سے کم ہوکر 160.09 روپے پر بند ہوا۔