سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری انتقال کر گئے

359

اسلام آباد: پاک بحریہ کے سابق نیول چیف ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری اسلام آباد میں انتقال کر گئے ہیں،  انتقال کے وقت آپ کی عمر 78 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سابق نیول چیف کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ ایڈمرل فصیح بخاری کی نمازِ جنازہ کل چک شہزاد میں ادا کی جائے گی۔

ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری پاکستان بننے سے قبل 1942ء میں پیدا ہوئے تھے  جبکہ 2 مئی 1997ء سے 2 اکتوبر 1999ء تک پاکستان نیوی کے سربراہ رہے ہیں۔

امیرالبحر اور نیول چیف کی جانب سے مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کی گئی ہے۔

دوسری جانب مرحوم ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے 17 اکتوبر 2011ء سے 29 مئی 2013ء تک بطور چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) بھی فرائض انجام دیئے ہیں۔

واضح رہے ایڈمرل فصیح بخاری (ریٹائرڈ)  2 سال تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے ہیں۔