لاک ڈاؤن کے دوران اپنی خوبصورتی پر توجہ دیں

273

کورونا وائرس کے باعث ملک کے تمام شہروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر سب ہی کو گھروں میں محدود رہنے کو کہا گیا ہے اور ایسے میں اس موقع کو ضائع ہونے نہ دیں اور اس دوران اپنی خوبصورتی پر بھی توجہ دے سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام روٹین میں ہم سب کو ہی دفتر ، مارکیٹ اور گھر کے ایسے بہت سے کام ہوتے ہیں جن کے باعث ہم اپنی جلد کا خیال رکھنے میں لاپرواہی برتتے ہیں جبکہ  روزانہ کی بنیاد پر گھر سے اسکول، کالج، دفتر یا کسی بھی سرگرمی کے لیے باہر جانا پڑتا ہے تو آلودہ ہوا اور دھول مٹی چہرے، ہاتھوں اور پیروں کی جلدکو متاثر کرتی ہے۔

تحقیق کے مطابق  کورونا کے باعث گھروں میں رہنے کے دوران آپ اپنی جِلد پر بھی توجہ دے سکتے ہیں، کیسے چہرے پر  ماسک لگائیں ،  مینیکیور کریں اور گھر ہی میں  پیڈیکیور کریں۔

تفصیلات کے مطابق: چہرے پر  ماسک لگائیں ۔:۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر لوگوں کو کیل مہاسے کی بھی شکایت ہوجاتی ہے اور ایسی صورت میں اگر آپ ابھی گھر پر ہیں تو ملتانی مٹی  یا ایلو ویرا کا ماسک لگائیں یا پھر کوئی ایسی چیز جو آپ کی جلد کے لیے بہتر ہو اور جو آپ اسے روزانہ کی بنیاد پر لگاسکتے ہیں جبکہ  روزانہ کلینزنگ اور اسکرب کرکے اپنے چہرے کی جلد کو  مزید دلکش بناسکتے ہیں۔

مینیکیور کریں۔:۔

خواتین چہرے کی خوبصورتی کے معاملے میں حساس ہوتی ہیں مگر  وہ اس چکر میں اکثر ہاتھوں کی خوبصورتی کو نظر انداز کر دیتی ہیں، مگر مکمل خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہےکہ ہاتھوں کا بھی خاص خیال رکھا جائے اور کورونا کے جراثیم سے بھی بچنے کے لیے بار بار ہاتھ دھونے کی ہدایت کی جارہی ہے جبکہ  ہاتھوں کی صفائی اور ان کو نرم و ملائم بنانے کے لیے روزانہ ہاتھ دھوکر لوشن لگائیں اور گھر کے کام گلوز پہن کر کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔

 دوسری جانب  ہاتھوں کی حفاظت اور ان پر پڑنے والی لائنوں، داغ، جھریوں اور اسکن کو کینسر سے بچانے کے لیے ایسی ہینڈ کریم کا استعمال کریں جس میں ایس پی ایف 25 موجود ہو یا پھر کوئی معیاری ہینڈ اسکرب ہاتھوں کی پشت پر اپلائی کریں جبکہ  یہ عمل صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی اپنے ہاتھوں کی خشکی دور کرنے کے لیے کرسکتے ہیں۔

پیڈیکیور کریں۔:۔

پاؤں کی جلد کی مناسب صفائی اور مردہ خلیات کو صاف کرنے کی بات ہو تو یہ تھوڑا وقت طلبی کا کام ہے اور اسی لیے اس وقت کو اپنی غیر معمولی سرگرمیوں میں وقف کریں اور  جسمانی صفائی و خوبصورتی کا خاص خیال رکھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے پاؤں کی صفائی کے لیے ضروری ہے کہ ایک ٹب میں گرم پانی لیں اس میں 2 چمچ مساج آئل، باتھ واش اور لیموں کا رس شامل کریں اور  ناخن صاف کرنے والا برش لیں اور ناخنوں کی اچھی طرح صفائی کریں۔

اگر ہوسکے تو ایک آتشفشانی پتھر لے کر اسے نرمی کے ساتھ پاؤں کی ایڑیوں پر رگڑیں تا کہ وہ نرم ہو جائیں اور مردہ خلیات کی صفائی آسانی سے ہو سکے۔

دوسری جانب کٹے ہوئے لیموں کے ٹکڑے پاؤں پر رگڑیں یہاں تک کہ ان کا تمام رس جلد میں جذب ہو جائے اور اس کے بعد پاؤں دھو کر مساج کریم لگالیں اور کچھ دیر کے لیے موذے پہن لیں اس سے پاؤں کی حفاظت ہوسکے گی۔