دفتر خارجہ نے نواز شریف کی طلبی کی رپورٹ عدالت جمع کرادی

136

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بذریعہ اشتہار طلبی کی رپورٹ عدالت جمع کرادی۔

دفتر خارجہ نے رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف عدالت میں زیرِ سماعت کیس سے متعلق مکمل آگاہ ہیں۔

دفتر خارجہ کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہو رہے۔ پرنٹ اور الیکٹرانک ذرائع ابلاغ میں نواز شریف کے اشتہار جاری ہونے کی خبر چلی۔ پاکستان اور بیرون ملک اس سے متعلق خبر میڈیا پر نشر ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی لندن رہائش گاہ پر طلبی کا اشتہار رائل میل کے ذریعے موصول ہوا۔

رپورٹ دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر یورپ مبشر خان نے پیش کی۔