دنیا کے امیر ترین کی فہرست میں بِل گیٹس کی جگہ دوسرا نام آگیا

892

ٹیسلا کمپنی کے شریک بانی ایلون مسک نے دنیا کے امیر ترین کی فہرست میں بل گیٹس کو تیسرے نمبر پر کردیا جبکہ وہ دوسرے نمبر پر آگئے۔

ایلون مُسک نے بل گیٹس کو اُس وقت امیر ترین کی فہرست میں مات دی جب اُن کی مجموعی مالیت 7.2 ارب امریکی ڈالرز سے بڑھ کر 127.9 ارب ڈالرز ہوگئی۔

ایلون مسک اپنی کمپنی کے مزید حصص کی وجہ سے اپنی مالیت میں اضافے کے ساتھ ہی سرخیوں کی زینت بن گئے۔ بلومبرگ بیلنیئرز انڈیکس کے مطابق 2020 میں ایلون مسک نے اپنی مجموعی مالیت میں 120.7 بلین ڈالرز کا اضافہ کیا۔