اس وقت پی ٹی آئی کی شکل میں مداریوں کی حکومت ہے، کامران جتوئی

201

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی کونسل کے رکن کامران جتوئی نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کی شکل میں مداریوں کی حکومت ہے، جو ہر مسئلے کو تماشہ سمجھتی ہے اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کررہی ہے۔ یہ حکومت عوام کے مسائل کے حل اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور ہر شعبہ میں عوام کوکچھ بھی ڈیلیور نہیں کرسکی جس کے سبب ملک کے مسائل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس لیے اس حکومت کو جتنا جلد گھر بھیجا جائے ملک کے لیے اتنا ہی اچھا ہوگا۔