سید عریف اللہ سیفی تنظیم اساتذہ ضلع سانگھڑ کے صدر منتخب

296

ٹنڈو آدم(پ ر)سال2020-21ء کیلیے ارکان کی کثرت رائے سے سید عریف اللہ سیفی ضلع سانگھڑ کے صدر اور مشرف کریم شیخ سیکرٹری منتخب ہوگئے ،ارکان نے ووٹ کے ذریعے عبدالغفور انصاری کو نائب صدر،احمد بلال غوری کو جوائنٹ سیکرٹری،محفوظ احمد کو سیکرٹری نشرواشاعت،مظفر علی بہلم کو سیکرٹری مالیات اور راشد اصغر منصوری کو ناظم شعبہ تعلیم متاثرین منتخب کرلیا۔جبکہ سید عریف اللہ سیفی اور مشرف کریم صوبائی انتظامیہ کے رکن ہوں گے۔بعدازاں ناظم انتخاب پروفیسر نصراللہ لغاری نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔