کندھکوٹ، بلدیہ عملے کی نااہلی سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

226

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ میونسپل کمیٹی کے عملے کی نااہلی نے شہر کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔ کندھکوٹ شہر میں میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او سپر وائزر کی نااہلی نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔ کندھکوٹ شہر میں میونسپل کمیٹی کی ٹی ایم او مقصود احمد جتوئی اور سپر وائزر منیر احمد ملک کی کرپشن نے شہر کو گندگی میں تبدیل کردیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی کے کرپٹ ٹی ایم او مقصود احمد جتوئی نے کروڑوں روپے کا بجٹ ہڑپ کرلیا ہے۔ ایک طرف کورونا کا خدشہ تو دوسری جانب شہر کی صفائی کا نظام درست نہیں۔ جگہ جگہ گندگی ہی گندگی ہے، ٹی ایم او نے کئی ملازمین کو ماہانہ بزنس لینے کے خاطر انہیں چھٹیوں پر رکھا ہوا ہے۔ کروڑوں روپے کا بجٹ ٹی ایم او نے تو ہڑپ کرلیا ہے اس کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین سے بھی ماہانہ لاکھوں روپے لوٹ رہا ہے، اس وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کا نوٹس لے کر بدعنوانی کی تحقیقات کروا کر ملوث ٹی ایم او اور سپر وائزر کیخلاف کارروائی کی جائے۔