ایف پی سی سی آئی اور ایم یو ایس آئی اے ڈی ترکی کے مابین معاہدے پر دستخط

200

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تجارت اور کاروباری مواقع کی سہولت کاری کے لیے ایم یو ایس آئی اے ڈی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پرشیخ سلطان رحمان نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا کہ مفاہمت کی یہ یادداشت پاکستان اور ترکی کے مابین تجارت کو بحال اور مستحکم رکھنے کے لیے پہلا قدم ہے۔ایف پی سی سی آئی اور ایم یو ایس آئی اے ڈی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب آج ویڈیو لنک کے ذریعہ منعقد ہوئی۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے ایم یو ایس آئی اے ڈی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ایم یو ایس آئی اے ڈی ایکسپو 2020 استنبول ترکی میں ٹویاپ کنونشن اور کانگریس سینٹر میں منعقد کیاجارہا ہے۔