پی سی بی نے خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا

324

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ڈبلیو ایم ٹی آر فینٹسی اور کلپ رائٹس کے معاہدے کو منسوخ کر دیا ۔معاہدہ منسوخ ہونے کی وجہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزیاں تھیں،متعلقہ کمپنی کو متعددمرتبہ معاہدے کی تعمیل کرنے کی یاد دہانیاں کروائی گئیں تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے 2019میں خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ 3 سال کے لیے معاہدہ کیا تھا،جس کے مطابق وائرلیس موبائل ٹیکنالوجی اور ایس ایم ایس رائٹس،ڈیجٹیل کلپ رائٹس،فینٹسی لیگ پلیٹ فارم اور ایپڈویلپمنٹرائٹس خلیف ٹیکنالوجیز کو دئیے گئے تھے۔تاہم طے شدہ معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں کی گئیں ، جس میں ادائیگیوں کا نہ ہونا، حقوق کی ادائیگیاں،سیکیورٹی کی ادائیگی، اور انشورنس کی ادائیگیاں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدہ منسوخ کر دیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ خلیف ٹیکنالوجی کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ یہ صرف معاوضوں کی وصولی،ہونے والے نقصانات اور معاہدے تک محدود نہیں ہو گا۔پاکستان کر کٹ بورڈپیشہ وارانہ انداز میں پارٹنر شپس کو جاری رکھنے پر یقین رکھتا ہے جو دونوں پارٹیوں کے مفاد میں ہونا چاہیے۔ پی سی بی نے متعدد مرتبہ اس معاملے پر خلیف ٹیکنالوجیز کے ساتھ گفتگو بھی کی اور متعدد مرتبہ معاہدے کے متعلق یاد دہانیاں بھی کروائی گئیں کہ وہ اپنی طے شدہ ذمہ داریوں کا احساس کریں۔بدقسمتی سے اس مسلے کو حل کرنے کے لیے بے حد سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا مگر خلیف ٹیکنالوجی نے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھیں۔یہی وہ بنیادی وجہ تھی جسکی بنیادپر اس معاہدے کو ختم کرنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مجبوری بن گئی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان سپر لیگ کی ساکھ اور برانڈ ویلیو کا نگراں ہے اور اس ساکھ کو برقرار رکھنا پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل ذمہ داری ہے۔