فٹبال پریمیئر لیگ، چیمپئن لیورپول نے حریف لیسٹر سٹی کو3-0 سے ہرا دیا

233

لندن(جسارت نیوز)فٹبال پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن لیورپول نے حریف لیسٹر سٹی کو 3-0سے ہرا دیا، دوسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔اینفیلڈ میں فٹبال کے بڑے مقابلے میں دفاعی چیمپئن لیورپول اور لیسٹر سٹی کا آمنا سامنا ہوا۔ کورونا کے باعث محمد صلاح کی عدم شرکت کے باوجود لیسٹر سٹی دبا کا شکار رہی۔21 منٹ اون گول سے اسکور1-0 ہوا، 41 منٹ جوٹا نے بال کو جال میں ڈال کر کمال دکھایا، اسی 2-0کی برتری سے دوسرے ہاف کا آغاز ہوا۔86 منٹ فرمینو کے گول سے اسکور 3-0ہو گیا، اسی پر میچ کا اختتام ہوا۔لیور پول کو بڑی جیت کا بڑا انعام ملا، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی سے دوسرا نمبر ملا، بیس پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ٹوٹنہم کے ہم پلہ ہو گئی۔ محمد صلاح کی ٹیم نے دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نظریں جما لیں۔