پاکستان سپر لیگ 5ویں ایڈیشن میں51 نصف سنچریاں اسکور ہوئیں

206

پاکستان سپر لیگ 5ویں ایڈیشن میں34 میچوں کی 68 اننگز میں33 کھلاڑیوں نے51 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس میں سے2 بلے باز سنچریاں بھی بنانے میں کامیاب رہے۔
کراچی کنگس کے بابر اعظم سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے12 میچوں کی 11اننگز میں59.12 کی اوسط اور124.14 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ473 رنز بنائے جس میں 5 نصف سنچریاں شامل تھیں۔
اسلام آباد یو نائیٹڈ کے کولین منرو اور شاداب خان اور پشاور زلمی کے شعیب ملک 3,3 نصف سنچریاں اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کولین منرو نے 8 میچوں کی 8اننگزمیں35.42 کی اوسط اور147.61 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ248 رنز بنانے میں کامیاب رہے جس میں3 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔ انکی ٹیم کے ساتھی پاکستان کے شاداب خان9 میچوں کی 8 اننگز میں37.57 کی اوسط اور159.39 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ263 رنز بنائے جس میں 3 نصف سنچریاں بھی شامل تھیں۔ پشاور زلمی کے شعیب ملک بھی 3 نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب رہے ۔ انہوں نے 9 میچوں کی9 اننگزمیں34.75 کی اوسط اور137.62 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ278 رنز بنائے تھے۔
سب سے زیادہ نصف سنچریاں لاہور قلندر کے بلے بازوں نے بنائیں۔ اسکے 6 بلے بازوں نے13میچوں میں 11مرتبہ 50رنز سے بڑی اننگز کھیلیں جس میں ایک سنچری بھی شامل تھی۔اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگس کے بلے بازوں نے10,10 نصف سنچریاں اسکور کیں۔اسلام آباد یونائٹیڈ کے 5 بلے بازوں نے2 میچوں میں ایسا کیا جبکہ کراچی کنگس کے 5بلے بازوں نے 13 میچوں میں نصف سنچریاں بنائیں۔ملتان سلطانز کے 7 بلے بازوں نے 8 نصف سنچریاں بنائیں ۔اس میں ایک سنچری بھی شامل تھی۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلائیڈیٹر کے 5,5بلے بازوں نے 7,7نصف سنچریاں اسکور کیں ۔پشاور زلمی کی جانب سے ایک سنچری بھی اسکور ہوئی۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے کامران اکمل نے پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کراچی میں 22 فروری کو اس سیزن کی پہلی سنچری اسکور کی تھی۔ انہوں نے 55 گیندوںپر13چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے101رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ریلی روزیو نے پاکستان سپر لیگ کے موجودہ سیزن میں دوسری سنچری بنائی تھی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ملتان میں29 فروری کو ہوئے میچ میں انہوں نے44 گیندوں پر10 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر 100 رنز بنائے تھے۔کریس لین نے موجودہ پاکستان سپر لیگ میں سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔ جنوبی افریقاسے تعلق رکھنے والے اس بلے باز نے لاہور قلندرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ملتان سلطانز کے خلاف لاہور میں15 مارچ کو ہوئے میچ میں55 گیندوں پر12 چوکوں اور8چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر113 رنز بنائے تھے ۔