اقبال ڈے فیسٹیول میچ، الکرم اسپورٹس نے جیت لیا

276

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم اقبال فیسٹیول میچ میں الکرم اسپورٹس نے گلشن معمار کرکٹ کلب کو باآسانی 4وکٹوں سے شکست دیدی۔ گلشن معمار کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں گلشن معمار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 295 رنز کا ہدف دیا جو الکرم اسپورٹس نے 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ الکرم اسپورٹس نے 295 رنز بنائے، محمد رضوان نے 75 رنز کی شاندار اننگ کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے جبکہ عباد نے 42،شہروز علوی نے 35 اور ثاقب مشرف نے 30 رنز اسکور کئے۔شاہ زیب اور عبید نے2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔ الکرم اسپورٹس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 295رنز اسکور کئے۔شاہد علی نے 98، ابراہیم علی نے 33اور احسن نے 31 رنز بنائے۔ انس عامر نے 25 رنز دیکر 3 جبکہ وقاص علی اور محمد رضوان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔