ـ16سالہ یوسوفا بنڈسلیگا تاریخ میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر

289

برلن(جسارت نیوز)16سالہ یوسوفا موکوکو جرمن فٹبال لیگ بنڈسلیگا کی تاریخ میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بن گئے۔16ویں سالگرہ کے اگلے ہی روز انھوں نے بروشیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے ہیرتھا کے خلاف میچ کے آخری 5 منٹ فیلڈ میں گزارے، اس مقابلے میں ان کی ٹیم نے 2-5سے فتح حاصل کی۔ کیمرون میں پیدا ہونے والے یوسوفا نے کلب کی انڈر 19 سائیڈ کی جانب سے اس سیزن میں 4 میچز کے دوران 13گولز کیے۔