نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پشاور کے لیے32رکنی ٹیم کا انتخاب

620

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ پشاور کے لئے32 رکنی انڈر16 کھلاڑیوں اور آفیشلز کا انتخاب کر لیا گیا۔ گذشتہ روز نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہونے والے اوپن ٹرائلز میں صوبے سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹر اسپورٹس اسلم کھوسو کی سربراہی میں8 رکنی سلیکشن کمیٹی نے اوپن ٹرائلز کے ذریعہ ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ ٹیم کل کراچی سے پشاور روانہ ہوگی جہاں28نومبر سے30نومبر ہونے والی قومی انڈر16 جونیئر ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں شرکت کرے گی۔