لی مارکیٹ کی دکانوں کے سامنے سڑکیں گندے پانی میں ڈوب گئیں

510

کرا چی (اسٹاف رپورٹر )ہوٹلزاینڈ شاپس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالحق مخلص نے کہاہے کہ لیاری شیدی ویلیج روڈ،آٹھ چوک، نورالٰہی روڈلی مارکیٹ کا سیوریج نظام تباہ ہوچکاہے ،رہائشی ہوٹلوں اور دوکانوں کے سامنے مین روڈ روڈ گلیاں گندے پانی میں ڈوب گئے، ہوٹلز مالکان اور شاپس اونرز، تاجر اورشہری گٹرابلنے کے باعث سخت اذیت سے دوچار ہیں، بھاری ٹیکس دینے والے کمرشل مارکیٹ میں صفائی کاکوئی انتظام نہیں جس سے کاروباربری طرح متاثرہورہاہے ،صورتحال کا جلد نوٹس نہ لیاگیا تو تاجرسخت احتجاج کریں گے،کے ایم سی، ڈی ایم سی سائوتھ اورکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کے افسران کی نااہلی کے باعث شہر کے اہم ترین تجارتی مرکزلیاری شیدی ویلیج روڈ سے آٹھ چوک، نورالٰہی روڈلی مارکیٹ کی سڑکیں سیوریج کے گندے پانی میں ڈوب گئیں جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثرہورہی ہیں۔