زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اتحاد گارڈن رحیم یار خان میں فیملی فوڈ گالا کا انعقاد

417

رحیم یار خان(کامرس ڈیسک )پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اتحاد گارڈن رحیم یار خان میں تین روزہ فیملی فوڈ گالا کا انعقاد کیا گیا فیملی فوڈ گالا میں روایتی کھانوں سمیت فاسٹ فوڈ کے اسٹالز لگائے گئے ، جبکہ بچوں کے لئے خصوصی جمپنگ کیسل،کارٹون کریکٹرز، فیس پینٹ کے ساتھ ساتھ پپٹ شو اور میجک شو بھی سجایا گیا۔ زمین ڈاٹ کام کے اس فیملی فوڈ گالا میں مفت داخلے کی بدولت اہلیان رحیم یار خان نے کورونا ایس او پیز کے ساتھ بھرپور انداز میں شرکت کی۔