وفاقی حکومت جیالوں پر تشدد سے گلگت کے حالات خراب کررہی ہے،مولا بخش

238

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ ہوش کے ناخن لیں، آگ سے کھیلنے کوشش بند کردیں ۔گلگت میں الیکشن چوری ہونے کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد شرمناک ہے ۔ جیالے اپنا الیکشن چوری ہونے کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔وفاقی حکومت تشدد کا راستہ اختیار کر کے حالات خراب کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ گلگت میں جیالوں پر گولیاں برسانا اور شلینگ کرناوفاقی حکومت کا اندھا انتقام ہے ۔گلگت بلتستان کے متنازع انتخابات کے نتائج بھیانک نکلیں گے۔ حساس علاقے میں عوام پر تشدد کر کے کس کی خدمت کی جا رہی ہے؟سلیکٹڈ ہوش کے ناخن لیں۔چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہی نہیں خود کو عمران خان کا ٹائیگر ثابت کر چکے ہیں۔عمران خان کے ٹائیگر کی نگرانی میں ہوا انتخاب کسی طور پر بھی صاف شفاف نہیں ہو سکتا۔علاوہ ازیں مولابخش چانڈیو نے میاںنواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی کے بچھڑنے پر شریف خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوںدعا ہے کہ اللہ مرحومہ کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔