کورونا صورتحال میں ایوان کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا، اسد قیصر

418

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال میں ایوان کا کردار اہمیت کا حامل ہے، تمام ارکان کو سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر قوم کو مہلک وائرس سے بچانا ہے، حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے بروقت احتیاطی اقدامات سے حالات قابو میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی سے ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، قانون سازی
اور کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا گیا ہے جس میں حزب اختلاف اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مشاورت کی جائے کی۔ سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر بحیثیت مجموعی اس صورتحال سے قوم کو نکالنا ہے۔ مشتاق غنی کا کہناتھا کہ ملک کی موجود صورتحال میں پارلیمان کا کردار بہت اہم ہے،اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار انتہائی اہم ہے۔