لاک ڈاؤن سے ماحولیاتی آلودگی پر کوئی مثبت اثر نہ پڑا

503

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف بے اثر ہونے لگا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق زہریلی گیسوں کے اخراج میں رواں سال بھی کمی نہ ہو سکی۔ عالمی موسمیاتی ادارے ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق رواں سال کورونا پابندیوں کے باوجود ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فضا میں کاربن ڈائی آکسائڈ کے اخراج کے باعث درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور سطح سمندر میں اضافے کے ساتھ غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں نمودار ہو رہی ہیں۔