امریکی ایڈمرل کے دورۂ تائیوان پر چین کا اظہارِ برہمی

366

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے امریکی ایڈمرل کے دورئہ تائیوان پر شدید برہمی کا اظہار کردیا۔ وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ بیجنگ واشنگٹن اور تائی پے کے درمیان ہر قسم کے عسکری تعاون کی مخالفت کرتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ایڈمرل نے ایشیا پیسیفک خطے میں امریکی انٹیلی جنس کے معاینے کے لیے تائیوان کا غیرعلانیہ دورہ کیا تھا۔ بعد میں امریکا کی جانب سے اس دورے کی تصدیق بھی کی گئی۔ چینی وزارت خارجہ نے واشنگٹن حکومت کو خبردار کیا کہ وہ تائیوان کے ساتھ عسکری تعاون کی کسی بھی سرگرمی کو فروغ دینے سے بازرہے۔