فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی حکام کا معاندانہ رویہ برقرار

589

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکام نے فلسطینیوں پر زمین تنگ کرکے ذلت آمیز سلوک میں اضافہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے عیسویہ سے تعلق رکھنے والے 2فلسطینیوں کو گھر میں نظر بندی کی شرط پر رہا کیا۔ ادھر فوجی عدالت نے زیرحراست عدی حسن خطیب کو ایک سال قید اور ایک ہزار شیکل جرمانے کی کی سزا سنادی۔ انہیں اسرائیلی فوج نے 30 جون کو ان کے گھر پرچھاپے کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں عصیون حراستی مرکز میں کئی ہفتے تک تشددکا نشانہ بنایا گیا اور پھر صحرائی جیل نقب منتقل کریا گیا۔