جی 20 ممالک کا صاف توانائی اور پائیدارمستقبل کی اہمیت پرزور

153

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی سربراہی میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے شرکا نے صاف توانائی اور پائیدارمستقبل کی اہمیت پر زور دیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب قابل تجدید توانائی کے ایک بڑے پروگرام پر کام کررہا ہے،جس میں ہوا اور شمسی توانائی کے منصوبے شامل ہیں ۔ سعودی حکومت 2030ء تک ان سے 50 فیصد بجلی پیدا کرنے کے قابل ہوجائے گی۔ جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جی 20 کو پائیدار مستقبل کے لیے تبدیلیوں کے عمل کی قیادت کرنی چاہیے اور مل جل کر کام کرنا چاہیے۔