اپوزیشن کی جلسیاں حکومت نہیں عوام کیلیے خطرہ ہیں ، شبلی فراز

246

 

اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں شکست اور پشاور کے نا کام جلسے کے بعد پی ڈی ایم والوں کو انہیں اپنی سیاسی اور اخلاقی حیثیت کا اندازہ ہو جاناچاہیے۔ پشاور جلسے میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی مایوسی قابلِ دید تھی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ این آر او کے متلاشی پی ڈی ایم رہنما شہر شہر سرگرداں پھر رہے ہیں۔ ان کی جلسیاں حکومت کیلیے نہیںبلکہ عوام کی جان اور روزگار کے لیے خطرہ ہیں لیکن سیاسی مفاد پرستوں کو اس کی کوئی پروا اور احساس نہیں۔