وفاق نے سرکلر ریلوے کیلیے گارنٹی نہیں دی،مرتضیٰ وہاب

157

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر ،قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے کراچی سرکلر ریلوے کیلیے گارنٹی نہیں دی، سندھ کو وفاق سے 8 ارب روپے کم ملے ہیں، اگر ایف بی آر نے ریکارڈ ریونیو جمع کیا ہے تو صوبوں کو فنڈز کیوں نہیں مل رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اولڈ حاجی کیمپ میں پلگرام روڈ ، اقبال ہوتی روڈ، ایم بی دللال روڈ کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر
جنوبی، میونسپل کمشنر جنوبی اور پیپلز پارٹی کے عہدیداران بھی تقریب میں موجو د تھے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کام پیپلزپارٹی کررہی ہے ، پی ٹی آئی جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل پیپلزپارٹی کی حکومت نے کیا ، پیپلزپارٹی باتوں پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔