سینئر صحافی طارق معین صدیقی کی والدہ سپرد خاک

156

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی اور جیو نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف طارق معین صدیقی کی والدہ محترمہ پیر کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء کراچی ریونیو جوڈیشل سوسائٹی اسکیم نمبر 33 کی مسجد میں ادا کی گئی۔ بعد ازاں مرحومہ کو ماڈل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں مرحومہ کے عزیز و اقارب، سیاسی سماجی رہنماؤں اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔