کورئیر کمپنی کے ذریعے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

318

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف کی مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ۔ اینٹی نارکو ٹکس فورس کلفٹن نے کا رروائی کرتے ہوئے نجی کو رئیر کمپنی کے دفتر سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کو شش کو ناکام بنا تے ہوئے ایک پارسل برآمد کیا جس میں ملزمان نے بڑی مہا رت سے 250گرام ہیروئن چوڑیوں کے ڈبوں میں چھپائی ہوئی تھی جو کہ ہالینڈ اسمگل کی جانی تھی ۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکو ٹکس فورس سندھ ، پولیس اسٹیشن گلشن اقبال نے خفیہ اطلاع پر الآصف اسکو ائر سہر اب گوٹھ سپر ہائی وے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک کو رک کر اس کی جانچ پڑ تال کی تو اس دوران انکشاف ہوا کہ ٹرک میں 25کلو گرام ہیروئن موجو د ہے ، ملزم جاسف ولد صوفی کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ بین الصوبائی گروہ کا کارندہ ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کے مزید ساتھیوں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ، جبکہ اے این ایف نے ایک دوسری کارروائی کے دوران گلشن اقبال الا ٓصف اسکوائر پر ہی چھاپا مار کر ملزم محمد جاوید ولد جمعہ گل کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضے سے 750گرام چرس برآمد ہوئی۔