کوآپریٹوسوسائٹی میں لینڈ مافیا کی سرگرمیوں پرتشویش

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک آڈٹ ڈپارٹمنٹ کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی میں لینڈ مافیا کے کارندوں کی سندھ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ اور FIA کے اہلکاروں کی سرپرستی میں قبضے کے خلاف مذکورہ سوسائٹی کے اصل اور قانونی ممبران نے جماعت اسلامی شرقی پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر اور سابق ایم پی اے سید قطب سے ملاقات کی اورسوسائٹی میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوںکی تفصیلات بتائیں، سید قطب نے مسائل سن کر سخت تشویش کا اظہار کیا اور سوسائٹی کے ممبران کو مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ سید قطب نے اس موقع پر ارباب اختیار سے فوری ایکشن لینے اور لینڈ مافیا کی جانب سے جعلی فائلز جمع کروا کر غیر قانونی طریقے سے الیکشن میں حصہ لے کر سوسائٹی کی مینجمنٹ اور زمین پر کیے جانے والے غیر قانونی قبضہ کو فوری ختم کرانے کا مطالبہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر لینڈ مافیا کے خلاف سخت اور مکمل منصفانہ کارروائی کر کے اصل مالکان کو ان کی زمین کا قبضہ نہیں دلوایا گیا تو وزیراعلی ہاؤس اور گورنرہاؤس پر دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا جاسکتا ہے۔