ٹریڈ یونینز کا جبری برطرفیوں کے خلاف جناح گیٹ اسٹیل مل پر دھرنا

660

کراچی:  پاکستان اسٹیل ملز کی ٹریڈ یونینز اور آفیسرز ایسوسی ایشنز  نے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف جناح گیٹ اسٹیل مل پر دھرنا دیا۔

 جماعت اسلامی  (جے آئی ) یوتھ ملیر کے نائب صدر نوید قادرنےدھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو جبری برطرف کرنا چیف جسٹس  سپریم کورٹ کے ریمارکس کی توہین ہے، عمران خان اور اسد عمر نے اسی جناح گیٹ پر اسٹیل ملز چلانے کا وعدہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں۔

جے آئی یوتھ ملیر کے نائب صد ر کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ اسٹیل ملز ملازمین دشمنی سے باز رہے،چیف جسٹس اسٹیل ملز ملازمین کے روزگار کا تحفظ کریں، جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری اور دیگر آپشن پر غور کیا جائے گا۔