سرکلرریلوے چلا کرعوام کو بے وقوف بنایا گیا. حافظ نعیم الرحمن

557

کراچی: جماعت اسلامی کراچی کےامیرحافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں عوامی مسائل بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کہا سرکلرریلوے چلا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے لئے11سوارب کا ترقیاتی پیکج کہاں گیا۔عوام کو دھوکا دینے کا سلسلہ نہیں چلے گا۔جماعت اسلامی نے ایک ویزن کے ساتھ کراچی کی تعمیر و ترقی کا کام کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کسی پارٹی نے کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند نہیں کی۔جماعت اسلامی نے مسائل کے حل کے لیے میدان عمل میں ہے۔عدالت عوام کے مسائل سن کر کے الیکٹرک کے حوالے سے فیصلہ کرے۔کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کی پٹیشن پر عدم کارروائی شکوک و شبہات کا باعث ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ نادرا ہرٹاؤن کی بنیادپر میگا سینٹرز بنائے۔عوام ایک بار پھر شناختی کارڈ کے مسائل سے دو چار ہوگئے ہیں۔آج کراچی کے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کےامیرنے کہا بحریہ ٹاؤن نے مسئلہ حل نہیں کیا تو عوام کا مسئلہ سڑکوں پر آکر بھی کیا جا سکتا ہے۔کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،مسائل کے حل کی جدوجہد جاری رہے گی۔

آج کراچی کے نوجوان بے روزگاری کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ عمران خان کی حکومت مافیا کو سپورٹ کر رہی ہےاورتبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے غریب کے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔

حکومت کرونا کی موجودہ لہر پر قابو پانے کے لیے عملی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کرے۔سرکاری ہسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کیوں نہیں کی جا رہی۔