ٹیکسٹائل پالیسی 2020-2025 منظور، ای سی سی کو پیش

439

اسلام آباد: وفاقی وزرات تجارت و ٹیکسٹائل ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل پالیسی 2020-2025 کی منظوری دے دی جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مارک آپ کی شرح 5 فیصد تک برقرار رکھی جائے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے اقتصادی رابط کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی اور ٹیکسٹائل پالیسی منظوری کے لیے آئندہ ہفتے ای سی سی کو بھجوائی جائے گی۔

وزارت تجارت کے  اعلامیے کے مطابق پالیسی حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائے گی اور پالیسی میں2025 تک ٹیکسٹائل برآمدات20 ارب80 کروڑ ڈالرتک لے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ٹیکسٹائل پالیسی میں ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات ، بجلی، گیس کے ٹیرف کم، فنانسگ بڑھانے اورنئی منڈیوں تک رسائی کی تجویز اور ٹیکسٹائل سیکٹرکو بجلی9 سینٹ سے کم کرکے7.5 سینٹ پرفراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔

وزارت تجارت دستاویز کے مطابق ٹیکسٹائل کے لیے آر ایل این جی گیس6.5 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو فراہم کرنے کی تجویز کی گئی ہے اور ٹیکسٹائل شعبے کے لیے قدرتی گیس786 روپے ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی تجویز اور تک مین میڈ فائبر30 فیصد سے بڑھا کر50 فیصد تک استعمال کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

دوسری جانب ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کے لیے لانگ ٹرم فنانسنگ بڑھایا جائے اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مارک آپ کی شرح 5 فیصد تک برقرار رکھی جائے جبکہ  ٹیکسٹائل شعبے میں ہیومین ریسورس ڈیوپلمنٹ پر فوکس کرنے کی تجویز اور ٹیکسٹائل کی برآمدات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔