اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کیلئے شرح سود کا اعلان کردیا

877

کراچی: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 7 فیصد پر مستحکم رکھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی رفتار بڑھی، اجناس کی رسد بہتر ہونے سے مہنگائی کا زور ٹوٹے گا۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ  بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا ہے، رواں مالی سال مہنگائی 7 سے 9 فیصد تک رہنے کی توقع ہے، جس کے بعد مہنگائی اور معاشی نمو کے منظر نامے کو لاحق خطرات متوازن محسوس ہوتے ہیں۔