سعودی عرب کی اسرائیلی وزیر اعظم اور اعلیٰ حکام کے خفیہ دورہ کی تردید

755

ریاض: سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر اعظم اور اعلیٰ حکام کے خفیہ دورہ سعودی عرب کی تردید کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے میڈیا پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات کی خبر کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی وزیر اعظم کے دورے سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم اور موساد کے چیف نے سعودی عرب کا کوئی خفیہ دورہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ میڈیا پر اسرائیل کے وزیر اعظم کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے خفیہ ملاقات کے لئے گذشتہ رات سعودی عرب پہنچنے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔