روسی صدر کا جوبائیڈن کو مبارکباد دینے سے انکار

497

روس کے صدر ولادی میر پیٹون نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے سے انکار کردیا۔

سرکاری ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں پیوٹن نےکریملن کی جانب سےبائیڈن کوجیت کی مبارکباد نہ دینےکےفیصلے کو ایک فارمیلٹی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ بائیڈن کو مبارکباد نہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات پرکوئی اثر نہیں پڑےگا،دونوں ملکوں کے تعلقات پہلے ہی بدترین سطح پر ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ جوبائیڈن کوبطور امریکی صدر تسلیم کرنے کو ابھی تیار نہیں، روس اس شخص کے ساتھ مل کر کام کریں گے جس پر امریکی عوام کا اعتماد ہے، اعتماد اسی امیدوارکوحاصل ہوگاجس کی جیت کی قانونی طریقے سے تصدیق کی گئی ہو۔

روسی صدر نے واضح کیا کہ امریکاکے کسی بھی رہنماکےساتھ بات کرنے کو تیار ہیں۔

واضح رہے سوائے روس کے عالمی طاقتوں نے جوبائیڈن کو صدر منتخب ہونے کی مبارکباد دی ہے۔ترکی، جرمنی اور چین نے تاخیر سے مبارکباد دی جب کہ سعودی عرب، خلیجی ممالک اولین مبارکباد دینے والے ممالک میں شامل تھے۔