وزیراعظم کا کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت

289

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا کی مجموعی صورتحال پراجلاس ہوا ،جس میں این سی اوسی کی جانب سےکیےگئےفیصلوں سےمتعلق آگاہ کیاگیا۔اجلاس میں کورونا وبا اور اسپتالوں کی استعدادکار سمیت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور مجموعی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کوروناوباکےپہلےمرحلےمیں قابل تقلیدحکمت عملی اپنائی، بروقت فیصلوں سے وباپرقابوپایاجس کی دنیامعترف ہے۔کوروناوباکےدوسرےمرحلےمیں بھی سنجیدگی دکھاناہوگی، ہمیں توازن اوراحتیاط کادامن ہرگزنہیں چھوڑناچاہیے۔

وزیراعظم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئےممکنہ اقدامات اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔