پاکستان کرکٹ ٹیم کیویز کے دیس اڑان بھر گئی

474

مشن نیوزی لینڈ پر قومی کرکٹ ٹیم کیویز کے دیس روانہ ہوگئی۔

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے اعلان کردہ قومی ا سکواڈ کی مقامی ہوٹل میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہونے پر گرین شرٹس لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ پہنچ کر بھی اسکواڈ کو 14 روز کا قرنطینہ کرنا ہے، کرکٹرزاورآفیشلز نےعلی الصبح لاہور سے کیوی دیس کے لیے اڑان بھری۔ نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو 14روزبعدگھومنے پھرنے کی اجازت مل جائے گی۔

اوپنر فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہونے پر ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعدد مرتبہ چک اپ کے باوجود بخار میں کمی نہیں آئی جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے فیصلہ کیا کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کے ہمراہ نہیں جائیں گے ٹیم منیجمنٹ نے فخر زمان کا متبادل بھی نہ لینے کا فصلہ کیا ہے۔

قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی بار تینوں فارمیٹ کی قیادت کریں گے۔ ان کا ٹیسٹ کپتان کے حوالے سے پہلا اسائمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ہے۔