جامعہ کراچی: فیسز میں اضافہ، انتظامیہ نے قرار داد کی دھجیاں اُڑادیں

711

کراچی : جامعہ کراچی انتظامیہ نے سمیسٹر ایگزامینیشن سیل فیسوں میں اضافوں کے بعد نئے داخلہ لینے والے طلبہ و طالبات کی فیسیز میں سابقہ فیسوں  کے مقابلے 50 فیصد سے زائد اضافہ کردیا۔

نگران انتظامی امور اسلامی جمعیت طلبہ ارسلان ایوبی نے اس اضافے کو ظالمانہ و جابرانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے بجائے فیسیز میں من مانہ اضافہ کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اگر انتظامیہ نے فیسوں سے متعلق اپنی روش نہ بدلی تو فیصلہ ایڈمن بلاک پر ہوگا،انتظامیہ مسلسل ہمارے ضبط کو آزما رہی ہے۔