گیس چوری کو روکا نہیں جاسکتا، پیٹرولیم ڈویژن

477

پٹرولیم ڈویژن گیس چوری اوردیگرلاسزروکنے میں ناکام ہوگئی، گیس کمپنیوں کے واجبات 347 ارب سے تجاوزکرگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطا بق پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی کمی  پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ  گیس چوری اورنقصانات کو روکا اورکم نہیں کیا جاسکتا، گیس کا پرانا نظام نقصانات کی بڑی وجہ ہے،ایندھن مہنگا ہونے کے باوجود سستی گیس دی جارہی ہے۔

 پیٹرولیم ڈویژن کا مزید کہنا تھا  کہ گھریلوصارفین کو کم قیمت پرگیس فراہم کی جارہی ہے، حکومت صارفین کو گیس کی فراہمی کیلئے سبسڈیز دے رہی ہے، مسائل کے حل کیلئے کمپنیوں کی تقسیم واحد حل ہے۔