سونے کی قیمت میں کمی

541

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 450 روپے اور 385 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے  قیمتوں میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ہوئی اورسونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 1866  ڈالر کی سطح پرآگئی۔

دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 385 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 12 ہزار 850 روپےجبکہ دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر96 ہزا ر 751 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 17 روپے کی کمی سے بالترتیب 1210 اور 1037 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔