کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کمشنر کراچی کے احکامات

415

کراچی:کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کراچی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے، کمشنر کراچی نے کل سے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے کل سے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے،انہوں نےکہاکہ ریسٹورنٹس کو صرف اوپن جگہ پر ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔

کمشنر کراچی نےکہاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششوں میں مدد ملے گی،انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کواس حوالے سےہدایات جاری کردی ہیں،ڈپٹی کمشنرز احکامات پر عمل کرائیں۔