سوئی گیس اور بجلی کے بل درست کرانے کے لیے عوام دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے، عبدالقیوم شیخ

412

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سابق رکن سندھ اسمبلی عبدالقیوم شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام معاشی بحران کا شکار ہے، گیس بجلی کے بل درست کرانے کے لیے عوام دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں، پہلے ہی بے روزگاری اور کورونا نے عوام کی زندگی عذاب بنائی ہوئی ہے، اس پر بجلی اور گیس کے بھاری بلوں نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم، وزیر بجلی وگیس سے مطالبہ کیا کہ صارفین کو پریشان کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔