نواز شریف کی والدہ کے انتقال پر ن لیگ سندھ کی جانب سے تعزیت

185

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر سید عبدالغفور شاہ، ضلعی سینئر نائب صدر محمد اکرم جٹ نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف، صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد شہباز شریف کی والدہ اور مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی دادی شمیم اختر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں مسلم لیگی رہنمائوں نے شمیم اختر کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔