لاڑکانہ ،شادی نہ کروانے پرنوجوان نے خودکشی کرلی

205

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے بھینس کالونی محلے میں شادی نہ کروانے پر 18 سالہ نوجوان امیر علی مگسی نے استری کی دکان میں پھندہ لگاکر خودکشی کرلی۔ اطلاع پر ورثا نے پہنچ کر لاش پھندے سے نکال کر چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کی جہاں ضروری کارروائی کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ اس موقع پر خودکشی کرنے والے نوجوان کے ورثانے بتایا کہ امیر علی مگسی کئی روز سے مسلسل والدین کو اپنی شادی کے لیے کہہ رہا تھا جن کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود بھی اس نے دکان خودکشی کرلی۔